Trending Now

عمران خان پر200 سے زائد مقدمات ،کیا انصاف کا یہی معیار رہ گیا ہے ؟لطیف کھوسہ

 پی ٹی آئی چیئرمین کی توشہ خانہ میں ضمانت بحال کر دی گئی ،ایک سابق وزیراعظم کو ایوان عدل سے گرفتار کیا گیا، 10 ہزار ووکرز کو گرفتار کیا گیا،200 سے زائد مقدمات درج کئے گئے،کیا اب انصاف کا یہ ہی معیار رہ گیا ہے؟ 

تفصیلات کےمطابق سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی توشہ خانہ میں ضمانت بحال کر دی گئی ،بشری بی بی کی عبوری ضمانت پر بھی سماعت ہوئی ہے ،تینوں مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی گئی ہیں ،القادر ٹرسٹ پراپرٹی کیس میں جسمانی ریمانڈ دینے پر ابہام پایا گیا،جسمانی ریمانڈ کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کو نیب ہیڈکوارٹر منتقل نہیں کیا گیا۔

لطیف کھوسہ کا مزید کہناتھا کہ القادر ٹرسٹ پراپرٹی میں اس سے قبل بھی 9 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا ،80 سے 100 رینجرز اہلکاروں نے عدالت کی تضحیک کر کے پی ٹی آئی چیرمین کو گرفتار کیا گیا ۔سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ،نیب ٹیم کی جانب سے اڈیالہ جیل کو نیب ہیڈ کوارٹر بنایا گیا،بادشاہ سلامت لندن سے آتے ہیں تو بائیو میٹرک خود چل کر ائیر پورٹ جاتا ہے۔

Read Previous

غزہ میں مختصر سیز فائر آج متوقع،قطر جنگ بندی اور تفصیلات کا اعلان کرے گا

Read Next

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 293 پوائنٹس کا اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *