Trending Now

سیریل ڈبوں کا ریکارڈ ڈومینو مظاہرہ

امریکا کے ایک غیر منافع بخش ادارے موو فار ہنگر نے بھوک اور غذا کے ضائع ہونے کے حوالے سے آگاہی کے سلسلے میں ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ڈِٹرائیٹ پسٹنس پرفارمنس سینٹر میں ادارے نے ڈومینو انداز میں 12 ہزار 952 سیریل کے ڈبے گرا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس سے قبل امریکا کے لونگ بیچ مڈل اسکول نے 2021 میں 6391 ڈبے ڈومینو انداز میں گرا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

موو فار ہنگر کی جانب سے کی جانےو الی ریکارڈ کی اس کوشش میں استعمال کی گئے سیریل کے تمام ڈبے  (اور ان کے علاوہ ہزاروں مزید ڈبے) دو مقامی فوڈ بینکوں کو ڈبوں کی تعداد کے برابر دودھ کے گیلن کے ساتھ عطیہ کر دیے گئے۔

واضح رہے امریکا میں روزانہ 34 کروڑ افراد (بشمول آٹھ میں سے ایک بچہ) بھوک کا سامنا کرتے ہیں۔ جبکہ ملک کی کل غذائی پیداوار کا 38 فی صد حصہ ضائع کردیا جاتا ہے۔

Read Previous

دنیا کے امیرترین افراد موسمیاتی بحران کی بڑی وجہ قرار

Read Next

پنجاب حکومت کا اسموگ کے خاتمےکیلئے مصنوعی بارش برسانے پر غور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *