لاہور،برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
مرغی کا گوشت 499 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، تھوک میں زندہ مرغی 331 روپے میں فروخت ہو رہی ہے اس کی قیمت میں نو روپے اضافہ ہوا ہے۔
زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 344 روپے فی کلو مقرر ہوا ہے اس طرح فی کلو قیمت میں دس روپے اضافہ ہوا ہے۔ انڈوں کی قیمت 331 روپے فی درجن پر برقرار ہے۔
گزشتہ روز زندہ مرغی کی تھوک فی کلو قیمت 322 روپے تھیجبکہ پرچون میں سات روپے کی کمی کے ساتھ فی کلو قیمت 334 ہو گئی تھی۔
مرغی کے گوشت میں دس روپے کی نمایاں کمی ہوئی تھی، اس طرح گزشتہ روز مرغی کا فی کلو گوشت 484 روپے میں فروخت ہوا۔