اسلام آباد کی عدالت نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس میں اسد عمر کے خلاف درخواست نمٹا دی۔
سیشن کورٹس اسلام میں پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس میں اسد عمر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالغور کاکٹر کی عدالت میں تفتیشی افسر پیش ہوئے اور اسد عمر کے خلاف کیس واپس لینے کی استدعا کی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔ پولیس کے بیان بعد اسد عمر کے وکلاء نے درخواست واپس لے لی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کے بعد اسد عمر کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔