تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں میں 66 پیسے کی کمی ہوئی ہے
جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 285 روپے 79 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 13 پیسے کی سطح پر آگئی ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 79 پیسے سستا ہو نے کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 18 پیسے کی کمی کے بعد 285 روپے 79 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔