Trending Now

پہلے سکروٹنی پھر ٹکٹ، آئی پی پی نے بڑا اعلان کردیا

لاہور: آئی پی پی نے  ٹکٹ دینے سے قبل  اعلان کیا ہےکہ  پہلے سکروٹنی کی جائے گی پھر پارٹی ٹکٹ دیاجائے گا۔  تحریک استحکام پاکستان اگلے ہفتے سے ٹکٹوں کی تقسیم شروع کرے گی۔آئی پی پی کی جانب سے اگلے ہفتے درخواستوں کی وصولی شروع کی جائے گی۔

درخواستوں کی وصولی کے ساتھ ساتھ پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا۔پارلیمانی بورڈ تمام حلقوں سے موصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی کرے گا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کی سفارشات کے تناظر میں امیدواروں کو ٹکٹیں تقسیم کرے گی ۔

آئی پی پی کی جانب سے پارٹی میں کارکنوں اور رہنماؤں کی شمولیت پر زیادہ فوکس کیا جا رہا ہے ۔آئی پی پی کی قیادت دیگر پارٹیوں کی طرح انتخابی شیڈول آنے کے بعد ہی حتمی فیصلے کرے گی۔

Read Previous

اوپن اے آئی کا سیم آلٹمین کیساتھ معاہدے کا اعلان

Read Next

طے پایا ہے نواز شریف کے وژن کو سندھ میں بھی منتقل کریں:ایم کیو ایم اور ن لیگی رہنمائوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *