چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست واپس لے لی جس پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ کے معاون وکیل غلام مرتضیٰ ملک عدالت میں پیش ہوئے اور بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست واپس لیتے ہوئے بتایا کہ مجھے درخواست واپس لینے کی ہدایات یں۔
عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا پر خارج کردی۔