قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ایک مرتبہ پھر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو نشانے پر رکھ لیا۔
مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے الزام عائد کیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈکپ میزبانی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کنڈیشنز کو اپنے حق میں استعمال کیا۔
ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی شکست کرکٹ کیلئے اچھی خبر تھی، میگا ایونٹ کے فائنل کیلئے اتنی خراب پچ کبھی نہیں دیکھی۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر چھٹی بار عالمی چیمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
قبل ازیں گزشتہ دنوں میگا ایونٹ کے آفیشل براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس نے سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر محمد کیف کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ آسٹریلیا کو چیمپئین ماننے سے انکار کررہے تھے۔
انکا کہنا تھا کہ میچ قطعی یہ بات ماننے کو تیار نہیں ہوں کہ میگا ایونٹ کا فائنل دنیا کی اچھی ٹیم جیتی ہے، آن پیپر بھارتی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔ آج بھارت کا برا دن تھا ورنہ یہ میچ ہماری ہی ٹیم جیتی۔