Trending Now

ملک بھر میں ڈینگی کے سائے منڈلانے لگے،مزید 153نئےکیسزرپورٹ

علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 153 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 13ہزار تین سو 66 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6000 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے،لاہور میں گزشتہ روز 74 نئے مریض سامنے آئے،رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2593 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 4 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1375 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 22 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1301 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 16 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.

علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 752 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 18 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ میں ڈینگی کے سات نئے مریض سامنے آئے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نارووال، اوکاڑہ اور وہاڑی میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آئے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، مظفرگڑھ، سیالکوٹ اور خانیوال میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 134 مریض زیر علاج ہیں۔

علی جان خان کا مزید کہنا ہے کہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 88 مریض زیر علاج ہیں۔ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

Read Previous

پاسپورٹ 2 ماہ میں ملنے لگے، شہری بھاری فیس دے کر ارجنٹ بنوانے پر مجبور

Read Next

شہریار آفریدی،شاندانہ گلزارکے ایم پی او آرڈرز کالعدم قراردینے کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *