: بھارتی ایئرلائن نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیکل لینڈنگ کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انڈیگو ائیر کے طیارے نے صبح 4 بجکر 15 منٹ پر کراچی جناح انٹرنیشنل پر میڈیکل لینڈنگ کی۔ جدہ سے اڑنے والے جہاز کی بھارتی خاتون مسافر جوہرہ بی کو معائنہ پر مردہ پایا گیا۔
جس کے بعد طیارہ مردہ خاتون کو لے کر 6 بجکر 15 منٹ پر بھارت میں اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگیا۔