پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان ندا یاسر اور شائستہ لودھی نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا مشورہ دے دیا۔
اداکارہ ندا یاسر نے حال ہی میں ساتھی اداکارہ اور میزبان شائستہ لودھی کے ہمراہ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔
شعیب اختر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ قومی ٹیم کا کون سا کھلاڑی ہے جسے ماڈلنگ جوائن کر لینی چاہیے اور انہوں نے تین کرکٹرز کے نام لئے جن میں شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور نسیم شاہ شامل تھے۔
ندا یاسر نے نسیم شاہ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ آج کل سبھی لڑکیاں اسی کے پیچھے ہیں جبکہ میں انٹرنیٹ پر بھی پڑھتی ہوں کہ وہ بڑا پیارا ہے، بڑا اچھا ہے۔
اس موقع پر ان کی ساتھی اداکارہ شائستہ لودھی نے ان کی بات کی تائید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پیارا ہے اور میں نے نہ صرف اسے دیکھا بلکہ بات بھی کی ہے اور ملاقات بھی ہوئی ہے اور مجھے اس کی جو بات اچھی لگتی ہے وہ بہت کیوٹ اور سادہ بھی ہے۔