Trending Now

طویل رسی پر چلتے ہوئے جگلنگ کا انوکھا مظاہرہ

کیلیفورنیا: سرکس میں کرتب دِکھانے والے ایک شخص نے کیلیفورنیا میں 34 فِٹ اور چار انچ طویل رسی پر چل کر (سلیک لائن) تین چھریوں سے جگلنگ (چیزوں کو ہاتھوں سے دائرے میں اچھالنے کرتب)کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گینیز ورلڈ ریاکرڈ کے مطابق ایڈگر یُوڈکیوچ نے تین چھریوں سے جگلنگ کرتے ہوئے رسی پر چل کر طویل فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ایڈگر یُڈکیوچ نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس دن انہوں نے اس ریکارڈ کی کوشش کی وہ سرکس کا عالمی دن تھا اور اس موقع پر کوروناڈو میں سرکس آرٹسٹ کی برادری جمع ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہر کوئی اپنی صلاحیتوں سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا تھا اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ایک ایسا کارنامہ انجام دیں گے جس سے متاثر ہو کر ان کے دوست اور طالب علم سرکس کرتب میں خود کو مزید آگے لے جا سکیں۔

ایڈگر کا کہنا تھا کہ وہ تقریباً 12 برس سے سلیک لائن جگلنگ کر رہے ہیں اور اس بار اس کرتب میں چھریوں سے کوشش کر کے کرتب میں اضافی خطرے کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

Read Previous

ایلون مسک کا ایکس میں لنک پوسٹس میں ہیڈلائن دوبارہ دکھانے کا اعلان

Read Next

بچوں کے ساتھ معیاری وقت گزارنا والدین اور بچوں، دونوں کیلئے فائدہ مند

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *