مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن موجود،ن لیگ کی آئندہ انتخابات کے حوالے سے تیاریوں پر مشاورت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینر رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔مسلم لیگ ن کے سینر رہنما سردار ایاز صادق شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ بھی شہباز شریف سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی تیاریوں اور سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے غیر رسمی مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے،اجلاس میں جنرل انتخابات میں امیدواروں کے ناموں پر سیکروٹنی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،رانا ثنااللہ خواجہ سعد رفیق ملک احمد خان سردار ایاز صادق اجلاس میں شریک ہوں گے،اجلاس میں ن لیگ کے امیدواروں اور الیکٹیبلز کے سروے کروانے کی تجویز پر غور کیا جائے گا،ن لیگ کے قائد نواز شریف کی جانب سے جاری ہدایات پر بھی تفصیلی گفتگو ہو گی۔