Trending Now

’’بھائی! ٹرافی کا کچھ احترام کریں‘‘ اروشی کا مارش پر طنز

الی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش پر تنقید کردی۔

19 نومبر کو آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے بعد آسٹریلیا نے چھٹی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی، بعدازاں آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کی ٹرافی کے اوپر پاؤں رکھ کر آرام کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بھارتی آگ بگولہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر صارفین مچل مارش کو تہذیب کا درس دیتے دیکھائی دیئے جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی آسٹریلوی کرکٹر بھی خوب تنقید کی اور آئی سی سی ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

اب بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کیلئے انسٹاگرام اسٹوری پر مچل مارش، لیونل میسی اور سابق کپتان کپل دیو کی ٹرافیز کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایموجی کے ذریعے فرق ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بھائی، ورلڈکپ ٹرافی کا کچھ احترام کریں۔

اروشی کو ورلڈکپ 2023 کے آغاز سے قبل آئی سی سی نے نقاب کشائی کیلئے مدعو کیا تھا جہاں اداکارہ ٹرافی کو چومتی ہوئی دیکھائی دی تھیں۔

انسٹا اسٹوری کے ذریعے اروشی نے مچل مارش کو ٹرافی کی عزت کا درس دیتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہیں۔

1

Read Previous

نئی دہلی میں افغانستان کا سفارت خانہ مکمل بند

Read Next

غزہ: 49 دن اسرائیلی بمباری کے بعد عارضی جنگ بندی، فلسطینیوں کی اپنے گھر واپسی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *