Trending Now

امامِ کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید کا فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ اور امامت

امامِ کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کروائی۔

امام کعبہ الشیخ صالح بن عبداللہ بن حمیدکے فیصل مسجد میں خطبے کے موقع پر پاکستان میں تعینات سعودی سفیر بھی وہاں موجودتھے۔

امام کعبہ نے اپنے خطبہ میں کہا کہ آخرت کی بہتری کے لیے خود کو بہتر کریں،ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی مثال ایک جسم جیسی ہے جو ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں۔

آپس میں اخوت،محبت اور مساوات کو فروغ دیں،امام کعبہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانو،فلسفہ تقویٰ پر سختی سے کاربند رہو۔

واضح رہے کہ امامِ کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید رواں ہفتے 6 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ تھے۔

وزارتِ داخلہ کے ایک بیان کے مطابق امامِ کعبہ اپنے دورے کے دوران پاکستان میں اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

Read Previous

غزہ: “آپ مجھے چھوڑ گئیں، میں گھر کس کیلئے جاؤں؟” بیٹے کی ماں سے الوداعی ملاقات

Read Next

بھارت؛ عدم تعاون پر افغان سفارت خانے کے عملے نے دفتر کو تالا لگا دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *