Trending Now

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کے بجائے 7 روز بعد تعین کرنے کا پلان تیار

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کے بجائے 7 روز بعد تعین کرنے کا پلان تیارکرلیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے نئے پلان کے لئے اسٹیک ہولڈز سے 5 روز میں تجاوز طلب کرلیں۔

آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن چئیرمین نے 7 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین کے پلان کو مسترد کردیا۔

آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن چئیرمین عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔ ہم نے 15 روز کے بجائے 30 روز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین کی تجویز دی تھی ۔

ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین سے پمپس ڈائی ہوجائیں گے، ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جس سے مسائل پیدا ہوں۔

Read Previous

روپے کی قدر میں کمی، امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

Read Next

امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *