Trending Now

پنجاب پولیس کے کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبلز اور اے ایس آئیز کی محکمانہ ترقیوں کی پی کیڈٹ سکیم منظور

پنجاب پولیس کے کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبلز اور اے ایس آئیز کی محکمانہ ترقیوں کی پی کیڈٹ سکیم منظورکر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے پی کیڈٹ امتحان کے انعقاد کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن مذکورہ سیٹوں پر بھرتی کیلئے امتحانات کا انعقاد کرے گا۔

اے ایس آئیز کی 1010 سیٹوں پر امتحان دینے کیلئے حاضر سروس کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل اہل ہونگے۔

سب انسپکٹرز کی 438 سیٹوں پر امتحان دینے کیلئے حاضر سروس ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئیز اہل ہونگے۔

سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کی تمام سیٹوں کو پی کیڈٹ امتحان کے ذریعے حاضر سروس اہلکاروں سے فل کیا جائے گا۔

Read Previous

امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف

Read Next

روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *