Trending Now

انسٹاگرام صارفین تھریڈز پلیٹ فارم سے پریشان

یلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز کو لانچ ہوئے پانچ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن صارفین اس نئی ایپ سے لطف اندوز ہونے کے بجائے مسلسل پریشان ہوتے ہی نظر آ رہے ہیں۔

انسٹاگرام صارفین کی جانب سے اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ انسٹاگرام پر تھریڈز کے بھرپور نوٹیفکیشن جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں نئی ایپ پر لایا جاسکے۔ متعدد صارفین کو یہ نوٹیفکیشن تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد بھی موصول ہو رہے ہیں۔

ناراض صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کا سہارا لیتے ہوئے تھریڈز کے متعلق شکایات کے انبار لگادیے۔

صارف نے ٹویٹ کیا کہ میٹا انسٹاگرام صارفین کو کھینچ کر تھریڈز میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا ’انسٹاگرام، براہ مہربانی مجھے تھریڈز نوٹیفکیشن بھیجنا بند کرو۔‘

stop

ایک صارف کا کہنا تھا کہ تھریڈز نوٹیفکیشن اب انسٹاگرام سے جڑے اکاؤنٹ میں آرہے ہیں۔ کیا تھریڈز اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے کا کوئی طریقہ ہے؟۔

(تصویر: ایکس)

(تصویر: ایکس)

ایک اور صارف نے تھریڈز کو ایک انتہائی ناکامی قرار دیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا ’میٹا انسٹاگرام صارفین کو تھریڈز میں کیوں کھینچنا چاہتا ہے؟ میں انسٹاگرام پر تھریڈز نوٹیفکیشن نہیں چاہتا۔

(تصویر: ایکس)

(تصویر: ایکس)

واضح رہے میٹا نے تھریڈز کو ایکس کے مقابلے پر لانچ کیا تھا۔

Read Previous

بھارت میں آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر درج

Read Next

کوئی نیا پاکستان ،کوئی اسلام کے نام پر آیا مگر کچھ نہیں کیا، پاکستان کے مجرم مراد سعید اور تحریک انصاف ہے:پرویز خٹک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *