پونا: سالگرہ کیلیے دبئی نہ لےجانے پرناراض بیوی کے مکے سے شوہر ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر پونے کی رہائشی 36 سالہ رینوکا اپنی سالگرہ منانےدبئی نہ لے جانے پر شوہر 38 سالہ بزنس مین نکھل کھنہ سے ناراض تھی۔ دونوں کے درمیان قیمتی تحائف نہ دینے پر بھی تلخ کلامی ہوئی جس پررینوکا نے اپنے شوہر کی ناک پر گھونسہ مارا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھونسے اتنا شدید تھا کہ نکھل کھنہ کی ناک سے بے تحاشا خون بہنے لگا۔ پولیس واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور نکھل کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔پولیس نے خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔