Trending Now

عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ؛ فینز نے لیگز اور بورڈ کا ذمہ دار ٹھہرادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے اچانک سوشل میڈیا پر تمام فارم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر آل راؤنڈر عماد وسیم کے مداحوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کا اسطرح جانا بورڈ کی ناکامی ہے۔

متعدد صارفین نے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے اور لیگز میں کھلاڑیوں کو نہ کھیلنے دینے کے مواقعوں کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

گزشتہ روز آل راؤنڈر عماد وسیم نے سوشل میڈیا کی ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کافی سوچ بچار کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اتنے عرصے تک سپورٹ کیا، ملک کی نمائندگی کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں تھا۔

واضح رہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں شامل تھے، تاہم طویل عرصے سے ڈومیسٹک سرکٹ نہیں کھیل رہے تھے، جس پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ڈومیسٹک سطح پر کھیلے جارہے نیشنل ٹی20 کپ کو سرکاری اسپورٹس ٹی وی چینل نے بھی لائیو ٹیلی کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Read Previous

سوشل میڈیا پر منفی تبصرے، نوجوان میک اپ آرٹسٹ نے خودکشی کرلی

Read Next

“پوری دُنیا جھوٹی ہے، صرف اسرائیل سچا ہے؟” جیجی حدید بھڑک اُٹھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *