گز شتہ 24گھنٹے کے دوران پنجاب میں 138نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 69،راولپنڈی میں 6، گوجرانوالہ میں 22،ملتان میں 7،فیصل آباد میں 19،شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں 2،2،ساہیوال،سرگودھا، سیالکوٹ، خانیوال، بہاولپور، ننکانہ صاحب، وہاڑی، بہاول نگر، حافظ آباد، چنیوٹ اور لیہ میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔
سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 134 مریض زیر علاج ہیں۔