سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 40.46 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 93.087 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.46 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 66.271 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
مقداری لحاظ سے اس مدت کے دورا ن سیمنٹ کی برآمدات میں 81.79 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔
جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 2405798 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی ۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1324110 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔ اکتوبر میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 32.58 فیصد کی نمو ہوئی ۔
اکتوبر میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 26.405 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات سے 19.916 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 2.35 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔