اسلام آباد: غلہ منڈی میں چینی 122 روپے کلو فروخت ہونے لگی۔
غلہ منڈی میں 100 کلوگرام چینی کے نرخ میں 600 روپے کمی، ہول سیل میں 100 کلوگرام چینی کے تھیلے کی قیمت 12800 سے کم ہو کر 12200 روپے پر آ گئی، جس کے بعد غلہ منڈی میں چینی 122 روپے کلو فروخت ہونے لگی۔
واضح رہے کہ حکومت نے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے دوران پکڑی گئی چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ صوبائی حکومت کی مقرر کردہ کم از کم قیمتوں کے 50 فیصد پر یوٹیلٹی اسٹورز کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔