Trending Now

انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

پشاور ہائیکورٹ نے انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایڈوکیٹ جنرل اور درخواست گزار وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار وکیل نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کے لئے درخواست دائر کی ہے۔ آرٹیکل 218 (3) کے تحت صاف شفاف اور غیر جانبدارالیکشن کرانا لازمی ہیں، گورنر، نگران صوبائی حکومت متنازع ہوچکی ہے پی ٹی آئی کو انتخابی مہم کی اجازت نہیں ہے، پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور نچلی سطح کی قیادت گرفتار اور مقدمات کا سامنا کررہی ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا اور سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Read Previous

فواد چوہدری کو جیل میں اہلیہ سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت

Read Next

امریکی خاتون نے غلطی سے 7 ہزار ڈالر کی ٹِپ دے دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *