سٹی کورٹ کراچی نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں پیشی پر لائے گئے حسان نیازی کو فرار کرانے کےمعاملے پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دیدیا،عدالت نے علی زیدی کے خاکے آویزاں کرنے کا حکم دیدیااور تفتیشی افسر سے ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔
دوسری عدالت نے حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 9دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔