Trending Now

امریکا: 63 سالہ شخص کی آنت سے زندہ مکھی برآمد

میسوری: امریکا میں ڈاکٹروں کو معمول کی کالونواسکوپی کے دوران ان کی زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگا جب  مریض کی بڑی آنت میں سالوں سے موجود زندہ مکھی برآمد ہوئی، ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد اس مکھی کو نکال لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن جرنل آف گیسٹرو اینٹرولوجی نے حال ہی میں امریکی ریاست میسوری میں پیش آئے ایک 63 سالہ شخص کا عجیب کیس شائع کیا جس کی آنتوں میں ایک مکھی رہ رہی تھی۔

اس عمر رسیدہ شخص کو بڑی آنت کے کینسر کی معمول کی اسکریننگ کے لیے دکھایا گیا تھا اور میسوری کے ایک اسپتال کے ڈاکٹروں نے کالونواسکوپی تجویز کی تھی-

کالونواسکوپی ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں آنتوں میں کیمرہ داخل کیا جاتا ہے تاکہ کسی بھی طبی پیچیدگی کی جانچ کی جاسکے۔

405233650_206794579134103_754773842080022004_n

ڈاکٹروں نے کالونو اسکوپی کے دوران مریض کے ٹراورس کولون (بڑی آنت کے اوپری حصے) میں مکھی کو پایا، جو حیران کن طور پر زندہ تھی اور  معدے میں موجود گیسٹرک ایسڈ سے کسی طرح بچ گئی تھی۔

ڈاکٹروں نے امریکن جرنل آف گیسٹرو اینٹرولوجی میں لکھا کہ یہ کیس ایک بہت ہی نایاب کالونو اسکوپک دریافت کی نمائندگی کرتا ہے ۔ یہ ایک معمہ ہے کہ مکھی نے ٹرانسورس کالون تک اپنا راستہ کیسے بنایا۔

Read Previous

ماہی گیر نے جال میں پھنسی ہوئی ایک بڑی سپرم وہیل کو آزاد کر دیا

Read Next

عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *