Trending Now

ن لیگ کہتی ہے ہم اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں ، پھر چیئرمین پی ٹی آئی کو برا بھلا کیوں کہتی ہے ؟ پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے 2014 میں سلوگن دیا تھا ، ووٹ کو عزت دو، کیا اب دے رہے ہیں، آپ کے لوگ تو کہہ رہے ہیں کہ ہم اسٹیبلمشنٹ کے لوگ ہیں، ن لیگ والے پھر چیئرمین پی ٹی آئی کو کیوں برا کہتے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر اعظم کے امیدوار ہیں،آصف زرداری نے جو کہا اسے سمجھنے کی ضرورت ہے، پارٹی کا فیصلہ سی ای سی کرتی ہے، بعض تناظر میں آصف زرداری نے ایسا کہا ہے کہ وہ امیدوار نہیں۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ہم نظریاتی سیاست کرتے ہیں، ہمارے لیڈرنے جو وعدے کیے وہ پورے کیے ، کوئی اور جماعت بتا دیں جس نے اپنےمنشور پر عمل کیا ہو، ایم کیو ایم اقتدار میں رہی اب ووٹ کیلئے جا رہی ہے تو کچھ ڈرامہ تو کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور موٹر وے بننی چاہیے تھی ،سندھ میں ابھی تک موٹروے نہیں بنی۔

Read Previous

نامور پنجابی گلوکار و اداکار گپی گریوال کے گھر پر فائرنگ

Read Next

فلسطین کی حمایت پر کئی پراجیکٹس میں کام نہیں دیا گیا جس پر افسوس نہیں: دنانیر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *