اسپین میں جاری ٹینس کے ڈیوس کپ مقابلوں میں اٹلی کے جانک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوس کپ میں 47 سال بعد اٹلی کو چیپئن بنادیا۔
ڈیوس کپ کی 123 سالہ تاریخ میں 1976 کے بعد آسٹریلیا کے الیکس ڈی منارکو شکست دے کر جانک سنر نے دوسری مرتبہ یہ اعزاز اٹلی کے نام کیا۔
ٹینس کی عالمی رینکنگ میں نمبر چار پر رہنے والے جانک سنر نے اپنے ہفتے کا اختتام 5 فتوحات پر کیا جبکہ انہوں نے ہفتے کے روز سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس کے لیجنڈری کھلاڑی نوواک جوکووچ کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔