اصلی بٹ کڑاہی والے بجلی چور نکلے ، تین اے سی چلائے جارہے تھے ، 7 فلیٹوں کو بھی چوری کی بجلی دے رکھی تھے ۔ لیسکو حکام کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لیسکو کے میکلوڈ روڈ ڈویژن کے حکام نے لکشمی چوک میں کارروائی کرتے ہوئے اصلی بٹ کڑاہی تکہ نامی دکان کا مالک بجلی چوری کرتے پکڑ لیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ ملزم لیسکو کی ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگاکر بجلی چوری کر رہا تھا۔
چوری کی بجلی سےنہ صرف 3اے سی چلائے جارہے تھے بلکہ یہ چوری کی بجلی 7فلیٹس کو بھی سپلائی کی جارہی تھی۔
ترجمان لیسکو کے مطابق ملزم کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر ا دیا گیا ہے جبکہ ملزم کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 15524 یونٹس چارج کیے گئے۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بٹ کڑاہی تکہ نامی دکان کا مالک چند روز قبل بھی بجلی چوری کرتے پکڑا گیا تھا جبکہ ملزم کے خلا ف پہلے بھی بجلی چوری کا مقدمہ درج ہے۔