:ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ کر کے رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خدیجہ شاہ کے نظر بندی سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری نے فیصلہ کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی رپورٹ ارسال کردی۔
عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ وزیرِ اعلی پنجاب کو رپورٹ کیوں بھیجی؟
سرکاری وکیل نے بتایا کہ نظر بندی کے نوٹیفکیشن کے بعد حکومت کو آگاہ کرنا ضروری ہے اب کابینہ کے اجلاس میں ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا ۔
جسٹس علی باقر نجفی نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ اپ اس معاملے کو جلد مکمل کرائیں۔ عدالت نے کارروائی30 نومبر تک ملتوی کر دی۔