لاہور:سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بنوں میں خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔
شہبازشریف نے زخمیوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا قومی نصب العین ہے، دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان اور شہریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ چار سال کے دوران دہشت گردوں کو واپس لاکر دوبارہ آباد نہ کیا جاتا تو آج ملک دوبارہ اس عفریت کی گرفت میں نہ آتا، شہباز شریف نے شہدا کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔