Trending Now

شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق مقدمہ ٹریفک میں خلل ڈالنے،ایمپلی فائر ایکٹ،دفعہ 144 سمیت این او سی کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا،مقدمہ شکرپڑیاں میں میوزیکل نائٹ پروگرام منعقد کرنے پر درج کیا گیا،پروگرام سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے منعقد کیا تھا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ پروگرام میں پاکستان اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں، طلباء کو اشتعال دلاتے رہے،مقدمہ میں شیر افضل مروت سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا،مقدمہ تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر ناصر منظور چوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

Read Previous

نواز شریف دور میں بلوم برگ پاکستانی کرنسی کی مضبوطی کی گواہی دے رہا تھا،بلیم گیم کی بجائے سب کو مل بیٹھ کر حل نکالنا ہوگا:اسحاق ڈار

Read Next

ہاتھ سے کھانے کے فوائد اور نقصانات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *