Trending Now

بلاول کی شادی کیلئے خاندان میں مشاورت ، لڑکی پسند کر لی گئی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق خاندان میں مشاورت جاری ہے ، لڑکی بھی پسند کر لی گئی ، تاہم فی الحال اس معاملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی جا رہیں ۔

خبر ایجنسی کے مطابق آصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو جلد از جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں، خالہ اور پھوپھو نے شادی کے مختلف پروپوزل فیملی کے سامنے رکھے ہیں۔

بلاول کی شادی سے متعلق دلچسپ بحث کا آغاز اس وقت ہوا جب 2019 میں اس حوالے سے آصف زرداری نے باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ ان کے  بلاول شادی کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ان کی شادی کیلئے لڑکی ان کی بہنیں پسند کریں گی۔

Read Previous

نقطہ نظر ثابت کرنے کیلئے ماں بیٹی کا روپ دھار اسکی کلاس لینے چلی گئی

Read Next

ایلون مسک کا غزہ کو اسٹار لنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ واپس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *