Trending Now

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ لکھنے سے روک دیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ لکھنے سے روک دیا۔

گزشتہ روز ایک کیس کی سماعت کے دوران وکیل کی جانب سے اعلی عدلیہ کہنے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ نہ کہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے فیصلہ بھی لکھوا دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آئین میں سپریم کورٹ کے لیے عدلیہ کا لفظ نہیں لکھا گیا، آئین پاکستان کے مطابق صرف سپریم کورٹ کہا جائے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے لیے ”صاحب“ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صاحب کا لفظ آزاد قوم کی عکاسی نہیں کرتا۔

Read Previous

بھارتی ارب پتی تاجر کی بیٹی کی فضاؤں میں پُر تعیش شادی

Read Next

سنگین غداری کیس: لاہور ہائیکورٹ خصوصی عدالت کو نظرانداز کرکے فیصلہ نہیں دے سکتی تھی،عدالت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *