اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کے لیے اہم ہے، عوام دوتہائی اکثریت دلائیں۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی ۔ ملاقات کرنے والوں میں علی پرویز ملک، رانا قاسم نون، ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری اور سلمان خان شامل تھے۔
ملاقات میں تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر گفتگو ہوئی۔ شہباز شریف نے انتخابی تیاریوں کے لیے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوام مسلم لیگ (ن) کو دوتہائی اکثریت سے کامیاب کریں، دہشت گردی کی طرح مہنگائی کی کمر توڑ دیں گے۔