واشنگٹن: پینٹاگون پریس سیکرٹری اور ایئر فورس کے بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائڈ نے کہا کہ امریکہ نے غزہ کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی امداد کے تحت 54 ہزار پاؤنڈ امداد بھیجی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پینٹاگون کے پریس سیکرٹری اور ایئر فورس بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے بھیجی گئی امداد میں انتہائی ضروری طبی سامان، گرم کپڑے، خوراک اور غذائی امداد شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے غزہ کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی امداد کے تحت 54,000 پاؤنڈ امداد بھیجی ہے اور یہ امدادی سامان مصر کے شہر العریش پہنچایا گیا۔
یو ایس ایڈ ترجمان نے کہا کہ غزہ کے بے گھر 17 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے اور انسانی امداد میں اضافہ زندگیوں کو بچانے اور تکالیف کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے 10 کروڑ ڈالر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ شہریوں کی مدد کے لیے جمع کیے ہیں۔