Trending Now

ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے جمعرات (30 نومبر)سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں جبکہ کچھ شہروں میں برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

مھکمہ موسمیات کے مطابق کل سے  اسلام آباد،   خطہ پوٹھوہار سمیت مشرقی پنجاب میں بارش   کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کی جانب سے ملک کے بالائی علاقوں  میں پہاڑوں پر برفباری جبکہ بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان،آزادکشمیر  میں بادلوں کا بھی  جم کے برسنے کا امکان ظاہر کیا  جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بدستور اسموگ چھائی رہے گی۔

Read Previous

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے

Read Next

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی درآمدی اشیا پر10 فیصد فیس کی چھوٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *