Trending Now

9 مئی کو فوج میں تختہ الٹنے کی بھیانک کوشش کی گئی، شہباز شریف

لاہور:سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ(ن ) شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فوج میں تختہ الٹنے کی بھیانک کوشش کی گئی، غداری تو کوئی جمہوری حکومت بھی برداشت نہیں کرتی، کسی کوعلم نہیں تھا، تحریک انصاف تحریک تباہی بن جائے گی۔

احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں عدلیہ کا بے حد احترام ہے، عدالتوں میں حاضری کو اپنا فرض سمجھتے ہیں، شریف خاندان اور لیگی رہنمائوں نے سختیاں جھیلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے سامنے ان کی بیٹی کو گرفتار کیا گیا، نواز شریف نے دو بار جلاوطنی برداشت کی، لیگی قائد نے وطن واپس آکر خود کو قانون کے سامنے پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی حکومتیں گرائی گئیں، نواز شریف کی حکومت کا 2017 میں تختہ الٹا گیا، بلوچستان میں بھی ن لیگ کی حکومت گرائی گئی تھی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے دیکھا 6 سال بعد آج ملک کہاں کھڑا ہے، نواز شریف 2013 میں مخلوط حکومت بنا سکتے تھے، البتہ کسی کوعلم نہیں تھا تحریک انصاف، تحریک تباہی بن جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا الیکشن بروقت ہونے چاہیئں، قانون اور جمہوری تقاضوں کی یہی منشا ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ یہی ہیکہ میں انصاف کیلئے لاہور کی عدالت میں پیش ہوا، لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ نوازشریف اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن بروقت ہونے چاہئیں، نواز شریف بھرپور الیکشن مہم چلائیں گے اور اپنے منشورکا اعلان کریں گے۔

9مئی واقعات پر شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کے آلہ کاروں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، 9مئی کو فوج میں بغاوت کی بھیانک سازش کی گئی، فوج میں تختہ الٹنے کی سازش کی گئی، غداری تو کوئی جمہوری حکومت بھی برداشت نہیں کرتی،اس روز پاکستان کے خلاف سازش اور غداری کی ملک بھر میں مذمت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میرے دور میں شوگر ملز کو سبسڈی نہیں دی گئی، میں نے اس سال 2014-15 میں سندھ سے قیمت زیادہ رکھی، اس وقت مجھ پر پریشر ڈالا گیا لیکن میں نے کسانوں کا نقصان نہیں ہونے دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے کہا یتیم، بیوائوں کا پیسہ ہے، شوگر ملز مالکان کے لئے سبسڈی نہیں دوں گا، میں نے ڈائریکٹ کسان کو فائدہ پہنچایا، اپنے دورِ حکومت میں جتنے بھی بیرون ملک کے دورے کئے اپنی جیب خرچ سے کئے۔

Read Previous

اسرائیل، حماس جنگ بندی میں توسیع مزید افراد کو رہا کرنے سے ممکن

Read Next

پرتھ ٹیسٹ؛ باؤنسی وکٹ اور فاسٹ ٹریک کیلئے ڈراپ اِن پچز کا کام مکمل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *