صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی سموگ کو کم نہ کیا جا سکا، شہر میں سموگ اے کیو آئی 414 ریکارڈ کیا گیا۔
آج لاہور کے علاقے کینٹ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 517 جبکہ عامر ٹان اور مال روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 477 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں آلودگی کم کرنے کے لیے مصنوعی بارش کا منصوبہ چار سے چھ ہفتوں کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔
منصوبے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کئی وجوہات سے منسلک ہے جن میں تکنیکی مشکلات اور پراجیکٹ کے ماہرین کی غیر اطمینان بخش کارکردگی شامل ہے۔
مصنوعی بارش برسانے کیلئے طیاروں کی عدم دستیابی تاخیر کی ایک اہم وجہ ہے، دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لئے رات 10 بجے تجارتی سرگرمیاں بند کروانے کا حکم جاری کیا ہے۔