Trending Now

حج اسپانسر شپ اسکیم کا کوٹہ بڑھا دیا گیا

وزارت مذہبی امور نے آئندہ حج آپریشن کیلئے درکار ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا، سرکاری حج اسکیم کیلئے 280 ملین ڈالرز درکار ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور نے 180 ملین ڈالرز کی ضرورت سے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا، ڈالرز کے حصول کیلئے اسپانسر شپ اسکیم کا کوٹہ 10 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دیا گیا، سو ملین ڈالرز اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حاصل کیے جائیں گے۔

اسپانسرشپ اسکیم میں شمولیت کیلئے درخواست گزار کا پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہو گا، اسپانسر شپ اسکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرز میں وصول کی جائے گی، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور ان کے رشتہ داراس اسکیم کے تحت حج کرسکیں گے۔

اسپانسر شپ اسکیم کے درخواست دہندہ قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے، وزارت مذہبی امور کے مطابق لانگ حج پیکج جنوبی ریجن والوں کو 3 ہزار 775 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔

لانگ حج پیکج شمالی ریجن والوں کو 3 ہزار 800 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔ کم مدت حج پیکج جنوبی ریجن والوں کو 4 ہزار 15 ڈالرز جبکہ کم مدت حج پیکج شمالی ریجن والوں کو 4 ہزار 50 ڈالرز ادا کرناہوں گے۔

Read Previous

انتظار کی گھڑیاں ختم، ہریتھک روشن کی فلم ‘وار2’ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

Read Next

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے بھارت میں شدید بے چینی کی لہر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *