بلوچستان کے شہر تربت میں مبینہ سی ٹی ڈی مقابلے میں ہلاک نوجوان کے لواحقین کا دھرنا آج دسویں روز بھی جاری ہے۔
تربت مین چوک پر جاری احتجاجی دھرنے میں ہلاک نوجوان کے لواحقین اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہیں۔
شرکاء کا مطالبہ ہےکہ گزشتہ جمعرات کو پیش آئے مبینہ مقابلےکی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں اور اس واقعے میں ملوث زمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب تربت دھرنے میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ بھی لاپتہ افرادکی تصاویر لیے شریک ہیں، ان کا مطالبہ ہےکہ ان کے پیاروں کو بازیاب کیا جائے۔
خیال رہے کہ تربت میں گزشتہ جمعرات کو مبینہ مقابلےمیں نوجوان بالاچ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔