Trending Now

افغان کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کی خواہش ظاہر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سلمان بٹ کو افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے آنے والی سیریز میں کوچنگ کرنے کیلئے پیشکش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ سے رابطہ کرتے ہوئے اپنے بورڈ کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ کرکٹ بورڈ نے بھارت میں سیریز سے قبل ہائی پرفارمنس کیمپ کے لیے سلمان بٹ کو جاب آفر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان بورڈ پاکستانی کھلاڑی کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کا خواہش مند ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان کو آئندہ ماہ بھارت سے انہی کے میدان پر سیریز کھیلنی ہے جس کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ حال ہی میں سلمان بٹ کو پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا تھا۔ تقرری کے ایک دن بعد ہی انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

Read Previous

ڈیوڈ ویزے پی ایس ایل کا سیزن 9 کھیلنے کیلئے تیار

Read Next

سعودی نرس نے جگر کا ٹکڑا عطیہ کر کے بچے کی جان بچالی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *