Trending Now

پانی ضائع کرنےوالےگھروں کو10ہزارروپےجرمانےکاحکم

لاہور ہائیکورٹ نےپانی ضائع کرنےوالےگھروں کو10  ہزارروپےجرمانہ کرنےکاحکم  دیتےہوئے کہا کہ  دوبارہ خلاف ورزی پر کنکشن بند کر دینا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا ہے کہ پانی ضائع کرنے والے گھریلو صارفین پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے پانی کا بے دریغ استعمال کرنے والے کمرشل صارفین کو 20 ہزار روپے جرمانہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایل ڈی اے  کے ممبر نے عدالت کو بتایا کہ رات 10 بجے کے بعد عدالتی حکم پر جوہر ٹاؤن میں 36 کیفے سیل کیے گئے، کیفے مالکان نے ہائی کورٹ سے ہی ڈی سیل کرانے کا حکم لیا۔

 جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر کیفے ڈی سیل کرنے کا تحریری حکم پیش کیا جائے ۔

جسٹس شاہد کریم نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ مصنوعی بارش کا کیا بنا؟ کب برسا رہے ہیں؟

سرکاری وکیل نے کہا کہ پلاننگ وغیرہ جاری ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ میں عوام کا پیسا خرچ کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، آپ اسموگ کے تدراک کے لیے اقدامات کر لیں، بہت ہے، اس شہر کو پتہ نہیں کیا بنانا چاہتے ہیں، اسموگ کے سیزن میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

کمشنر لاہور وکیل نے کہا کہ ہم نے رات کے وقت ترقیاتی منصوبوں پر کام کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے۔

عدالت نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر کارروائی 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Read Previous

انجوجس دن پاکستان گئی ہمارے لیے مرگئی،والدگیان پرساد

Read Next

پاکستان تحریک انصاف اور بلے کا نشان داؤ پر لگا ہوا ہے،اکبرایس بابر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *