Trending Now

انٹربینک میں ڈالر44پیسے سستا ہو گیا

پہلے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 44 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

جس کے بعد امریکی کرنسی 284 روپے 97 پیسے سے کم ہو کر 284 روپے 53 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے سستا

آج صبح کاروبار کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر 72 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے25 پیسے پر ٹریڈ کر رہاتھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روزاختتام پر انٹربینک میں 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 97 پیسے پر بند ہواتھا۔

Read Previous

عام انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درجن سے زائد درخواستیں جمع

Read Next

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس ، ملک ریاض اور انکے بیٹے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *