متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حلقہ بندیوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں کراچی کے علاقوں ملیر،کیماڑی، بلدیہ اور کورنگی کے حلقوں پر اعتراضات سامنے رکھے۔
ایم کیو ایم نے حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص اور نواب شاہ میں دیہی آبادی کے ساتھ شہری حصےکو ملانےکے اعتراضات بھی اٹھائے۔
ایم کیو ایم نے صوبائی الیکشن کمشنر پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانےکا مطالبہ بھی چیف الیکشن کمشنر سےکردیا۔
ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قوی امکان ہےکہ بہت جلد اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حتمی فیصلہ کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی جائےگی۔