Trending Now

دالوں کی قیمتوں میں نومبر کے دوران عمومی کمی کا رجحان ریکارڈ

ملک میں دالوں کی قیمتوں میں نومبر کے دوران عمومی کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران دال مسور اوسط ریٹل قیمت 320.98 روپے فی کلو گرام ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 0.63 فیصد کم ہے۔اکتوبر میں دال مسور اوسط ریٹل قیمت 323.01 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

نومبر میں دال مونگ کی اوسط ریٹل قیمت 276.47 روپے ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 1.11 فیصد کم ہے ۔ اکتوبر میں دال مونگ کی فی کلو اوسط قیمت 279.57 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں دال ماش کی فی کلو اوسط ریٹل قیمت 520.96 روپے ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 1.68 فیصد کم ہے۔اکتوبر میں دال ماش کی فی کلو اوسط ریٹل قیمت 529.88 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح نومبر میں دال چنا کی فی کلو اوسط ریٹل قیمت 229.43 روپے ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے مقابلے میں 2.31 فیصد کم ہے۔ اکتوبر میں دال چنا کی فی کلو اوسط قیمت 234.86 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Previous

7 اکتوبر سے اب تک غزہ کے 19 لاکھ شہری بے گھر ہوگئے

Read Next

جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *