پشاور کے علاقے مراد آباد میں غیر ملکی سیاح نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق علاقہ مراد آباد میں اطالوی شہری نے مبینہ طور پر خودکشی کی، غیر ملکی سیاح کی شناخت جو شوا موائسز ورگاس کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
اطالوی سیاح کو 9 اکتوبر کو سیاحتی ویزا جاری ہوا تھا اور متوفی 18 اکتوبرکو باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پشاور میں داخل ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق اطالوی سیاح عارضی طور پر نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں مقیم تھا۔