Trending Now

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند رہنے کا امکان ہے۔

بالائی سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد، مری، گلیات اورگردو نواح میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔

نارووال، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، خان پور، رحیم یار خان اورڈیرہ غا زی خان کے مختلف علاقوں میں دھندرہے گی۔

جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، پڈعیدن، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں رات کو بھی دھند کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال،ملتان اور بہا ولپور میں اسموگ رہنے کا امکان ہے۔

Read Previous

ن لیگ کے لوگ نوازشریف کی سیاست کاجنازہ نکال رہے ہیں، سعید غنی

Read Next

عمران خان کے بعد اب نواز شریف لاڈلا بن چکا ہے، آصف زرداری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *