Trending Now

پی ایس ایل 9؛ نسیم شاہ کو ساڑھے 4 کروڑ روپے ملیں گے

 کراچی: نسیم شاہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ساڑھے 4 کروڑ روپے میں اپنا بنایا ہے جب کہ پی ایس ایل کیلیے پلیئرز کی ریٹینشن کا اعلان 7 دسمبر کو کیا جائے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل نسیم شاہ کی فین فالووئنگ کو دیکھتے ہوئے کئی فرنچائزز ان سے معاہدے کی خواہاں تھیں البتہ اس میں کامیاب اسلام آباد یونائیٹڈ ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ان کا معاوضہ تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے ہوگا،پی ایس ایل کیلیے پلیئرز کی ریٹینشن کا اعلان 7 دسمبر کو کیا جائے گا، البتہ ابھی تک بجٹ اور سیلری کیپ کا ہی فیصلہ نہیں ہو سکا، فرنچائزز کیٹیگری کو مدنظر رکھتے ہوئے 8کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گی۔

پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رکھا گیا،ایونٹ کا آغاز 18 فروری کو لاہور میں ہونا ہے۔

اس وقت وہاں سخت سرد موسم اور دھند کا راج ہوگا، اس لیے بعض حلقوں نے تجویز دی کہ کراچی میں ایونٹ کو شروع کرتے ہوئے پھر پنجاب لایا جائے تب تک موسم بہتر ہو جائے گا، پشاور زلمی نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیم کے میچز ہوم وینیو پر کروائے جائیں۔

Read Previous

پاکستان ویمنز ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرلی، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کو شکست

Read Next

سلمان بٹ کا افغانستان بورڈ کے ساتھ معاہدہ بھی مشکل ہو گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *