عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔
24 قیراط سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کمی کے بعد کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار ، جبکہ 22 قیراط کی قیمت ایک لاکھ 98 ہزار 917 روپے ہو گئی ہے ۔ اس کے علاوہ 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 43 روپے ، 22 قیراط کی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار 539 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ، عالمی منڈی میں سونا 2 ہزار 36 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔